میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورسز میں
داخلے کے لئے قومی اہلیتی ٹیسٹ میں شامل ہونے کے لئے عمر کی حد 25 سال اور
محض تین موقع دینے کے خلاف سینکڑوں طلباء و طالبات نے آج دوسرے دن بھی یہاں
وزیر اعظم نریندر مودی کے رويندرپوري واقع پارلیمانی دفتر پر احتجاج کیا۔پارلیمانی دفتر کے باہر چار
گھنٹے سے زیادہ مظاہرہ کرنے کے بعد طلبا نے
وزیر اعظم، فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر اور سی بی ایس ای کے چیئرمین
کے نام مطالبات کا ایک میمورنڈم موقع پر موجود اے سی ایم-فرسٹ کو سونپا۔ضلع انتظامیہ کی جانب آئے حکام نے طلباء کو کافی سمجھایا اور ان کامیمورنڈم
متعلقہ شخصیات تک جلد پہنچانے کی یقین دہانی کے بعد مظاہرہ ختم کرایا۔